ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب دو بسوں کے تصادم میں 19افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے میں 35 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی خان حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں،جن میں سے بیشتر کا تعلق ملتان سے تھا۔
ذرائع کے مطابق 70 افراد پر مشتمل قافلہ ڈی جی خان سے ملتان واپس آرہا تھا۔
ریسکیو انچارج کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اپنے بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا بھی کی ۔