• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن چوک کا ایک حصہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

پشاور(سٹی رپورٹر) بی آر ٹی منصوبے میں امن چوک کے ایک حصہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جبکہ شیر شاہ سوری روڈ اور جی ٹی روڈ پر پلوں کی سائیڈ وال پر تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں دسمبر تک منصوبے پر کام پہلے فیز میں مکمل کر لیا جائیگا‘ امن چوک میں زیر زمین حصہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ پشاو رکینٹ ایریا اور فردوس میں بنائی گئی پلوں کے معائنہ کاکام بھی مکمل کرلیاگیا ہے اور دونوں پلوں کو معیاری قرار دیدیا گیا ہے دونوں پلوں پر گزشتہ روز عام گاڑیوں کے ذریعے اس کی چیکنگ کی گئی تھی۔ بی آر ٹی منصوبے کے 28 کلو میٹر طویل منصوبے پر اب تک تینوں فیزوں میں 80فیصد سے زائدکام مکمل ہو چکا ہے ۔
تازہ ترین