• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ڈائری،گرانی اور بے یقینی کے باعث عوام کاقافیہ حیات تنگ

اسلام آباد(محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) موجودہ حکومت جس روز سے منصب اقتدار پر فائز ہوئی ہے نت نئے شگوفے پیدا کررہی ہے، عام شہریوں کا گرانی اور بے یقینی کے باعث قافیہ حیات تنگ ہو چکا ہے حکومت کو علم ہوچکا ہے کہ عوام اس سے مایوس ہی نہیں نالاں ہیں۔ اب حکومت اپنے مخالفین کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ وہ اپنے احتجاج کو سڑکوں پر لے آئیں اور چھ ماہ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد موقف اختیار کر سکے کہ اسے اپنے منصوبے پورے ہی نہیں کرنے دئیے گئے اور حزب اختلاف نے رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی گرفتاری اور مخالفین کے بارے میں غیرذمہ دارانہ لب و لہجہ اختیار کرنے کاواحد مقصد اسے مشتعل کرنا ہے حزب اختلاف کی قیادت حکومت کی وکٹ پر کھیلنے کے لئے آمادہ نہیں ہے ابھی تو تحریک انصاف کو اپنے پہلے سودن کی کارکردگی کا حساب کتاب دینا ہے لیکن اس نے سرکاری ملازمین اور پولیس پر چڑھائی کردی ہے تاکہ وہ ان سو دنوں کی ناکامیوں کے لئے اسے عذر کے طورپر استعمال کرسکے۔ اسی دوران سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری تنگ آمد بجنگ آمد کی تصویر بننے کے لئے تیار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک چلا سکتی ہے۔

تازہ ترین