لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی راولپنڈی ٹرین کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔راولپنڈی ٹرین 109-آج سے لاہور سے راولپنڈی کیلئے رات 8 بجے کی بجائے صبح 10 بجے روانہ ہوا کریں گی۔ راولپنڈی ٹرین لاہور سے صبح 10 بجے روانہ ہو کر دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر راولپنڈی پہنچا کرے گی۔ راولپنڈی ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی عوام کی سہولت کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ڈی ایس ریلوے لاہورمحمد سفیان سرفراز ڈوگرکے مطابق راولپنڈی ایکسپریس کی کوچز کی تعداد اور دیگر سہولیات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔