جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما میاں افتخار حسین کو ٹیلی فون کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک رابطے میں میاں افتخار حسین کو پی کے 71 کی نشست پر اے ین پی کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحاد کی وجہ سے حقیقی سیاسی کارکنوں کی جیت ہوئی ہے۔
چارسدہ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس ٹیم ہے نہ ہی کوئی وژن، عوام کو دکھائے گئے سبز باغ دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، عوام کی تمام امیدیں مایوسی میں تبدیل ہوگئی ہیں۔