• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد کیلئے آصف زرداری کی فضل الرحمٰن سے ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔

آصف زرداری جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کےلئے ان کے گھر پہنچ گئے ۔

سابق صدر کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور چوہدری منظور بھی مولانا کے گھر پہنچے ،اس دوران ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت کے طور طریقے جمہوری نہیں ،ہم تمام جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ابھی تو ابتدائے عشق ہے ، ساری اپوزیشن مل بیٹھ کرمشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی،آئندہ ہفتے آل پارٹیزکانفرنس بلائیں گے۔

تازہ ترین