• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:8 میڈیکل اسٹورز کا معائنہ،7 کو اظہار وجوہ کے نوٹسز

کوئٹہ (خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ صحت کی جانب سے کوئٹہ اور صوبے کے دیگر حصوں میں جعلی ، غیر مستنداور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو ڈرگ انسپکٹرز نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں 8 میڈیکل اسٹورز کا اچانک معائنہ کیا اور اس دوران تین میڈیکل اسٹورز سے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے ادویات کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لئے بھیجوائے۔ ڈرگ انسپکٹر زنے 7 میڈیکل اسٹورز کو اظہار وجوہ کے نوٹسزز جاری کئے جبکہ زیادہ ترڈرگ انسپکٹرز ڈرگ کورٹ میں موجود رہے۔
تازہ ترین