• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس یاور ریٹائر،مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنیوالا بنچ پھر ٹوٹ گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنیوالا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔ غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کے بنچ کے سربراہ جسٹس یاور علی ریٹائر ہو گئے ہیں۔ جسٹس یاور علی کی ریٹائرمنٹ سے خصوصی عدالت کا بنچ چوتھی بار ٹوٹ گیا ، کیس کی آئندہ سماعت 14نومبر تک ملتوی کی گئی تھی۔ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے لئے تشکیل دی گئی خصوصی عدالت کے پہلے سربراہ جسٹس فیصل عرب تھے ، جسٹس فیصل عرب کی سپریم کورٹ تعیناتی کے باعث بنچ ٹوٹا۔
تازہ ترین