• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکومت نے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا پیکیج دے دیا

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب کامیاب ہوگیا، سعودی حکومت نے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا پیکیج دے دیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خزانہ نے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔


وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالرز رکھنے اور 3 سال تک ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 سال کےلئے سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل ادھار پر دے گا۔


پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کےلئے سعودی عرب نے پیکیج دیا ہے، سعودی حکومت 3 ارب ڈالرز کی رقم ایک سال کےلئے پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھے گی۔

اعلامیے کے مطابق سعودی حکومت پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے کے منصوبے پر رضامند ہوگئی ہے جبکہ سعودی ولی عہد نے پاکستانی ورکروں کے لئے ویزا فیس کم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔

تازہ ترین