• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (رائٹرز) پاکستان میں اغوا ء ہونے والے سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو صوابی کے علاقے سے پولیس مقابلے کے بعد رہا کرا لیا گیا ہے۔صوبی ڈسٹرکٹ پولیس کےسربراہ جاوید اقبال وزیر نے بتایا کہ انہوں نے تین اغوا کاروں کو گرفتار بھی کرلیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ سابق گورنر خیریت سے ہیں اور انہیں پشاور میں افغان قونصلیٹ منتقل کردیا گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ ان کے اغوا کے مقاصد کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں ہے ،اسلام آباد میں افغان سفارتخانے نے واحدی کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں افغانستان روانہ کیاجارہا ہے ،واضح رہے کہ صوبہ ہرات کے سابق گورنر کو 12فروری کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا ۔
تازہ ترین