• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج عمرہ زیارت بل پرغور جاری ،چاہتے ہیں آسانیاں پیدا کریں،نور الحق قادری

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حج عمرہ زیارت بل پرغور جاری ہےہم ایسا ڈرافٹ لانا چاہتے ہیں جو حکومت اور ٹور آپریٹرز کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔۔ حجاج کی دل آزاری نہیں ہونی چاہے۔آپکا کام خیر و برکت کا کام ہے۔بطور وزیر ان معاملات کو دیکھ رہا ہوں ۔ہمارا اور اپکا مقصد ایک ہے کہ حاجی کو بہتر سہولت کیسا دینا ہے حاجیوں کی خدمت کے لئے اپ مجھے اپنے ساتھ پائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارحج کانفرنس 2019 سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقادحج کانفرنس کا انعقاد حج آرگنائزر ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا ۔چیئرمین ہوپ وحید بٹ نے کہا کہ امید ہے حکومت بھی مشاورتی عمل میں ہمیں شامل رکھے گی ۔ عمرہ فیس ختم کروانے پر وزیر اعظم کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ہم رضاکارانہ طور پر سرکاری حجاج کو سالانہ 2 سو حاجیوں کی تربیت کی پیشکش کرتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ حکومت حج قرعہ اندازی کو ختم کرکے پہلے آئیے پہلے پائیے پر درخواستیں وصول کرے۔پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو ابھی سے حج کوٹہ الاٹ کردیا جائے ۔
تازہ ترین