• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ پہلا وزیراعلیٰ ہوں جسے چیف جسٹس نے بلایا‘

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پہلے وزیر اعلیٰ ہیں جنہیں چیف جسٹس نے بلایا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جب بھی بلائے گی جہاں بھی بلائے گی حاضر ہوجاؤں گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوال پر کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے بلایا تو بڑی خوشی سے حاضر ہوا، چیف جسٹس کوسندھ حکومت کے اقدامات بتائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب پھر سپریم کورٹ میں بات ہوئی کہ سندھ حکومت تعاون نہیں کر رہی ، جے آئی ٹی نے2008تا2018محکمہ آبپاشی اور ورکس اینڈ سروسز کے ٹھیکوں کی تفصیلات مانگیں ،جے آئی ٹی کی مطلوبہ تفصیلات جمع کرنے میں خاصاوقت درکار تھا،جے آئی ٹی نے تسلیم کیا کہ یہ تفصیلات وقت طلب اور مشکل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی نے مشکلات سمجھتے ہوئےدوسر اخط سندھ حکومت کو بھیجا، جے آئی ٹی نےبعد میں 1کروڑ روپے سےزائد کےٹھیکوں کےکنٹریکٹرز اور انکےمالک کےنام مانگے، ورکس اینڈ سروسز سے متعلق مطلوبہ معلومات دے دی گئیں، مجھے بتایا گیا کہ اریگیشن ڈپارٹمنٹ کی مطلوبہ معلومات بھی تیار ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ تمام دستیاب معلومات عدالت کو دی جائیں گی ،سندھ حکومت کاکوئی بھی معلومات روکنے کا کوئی ارادہ نہیں،جے آئی ٹی جو معلومات مانگے گی دی جائیں گے ،چیف جسٹس صاحب کراچی آئیں گے تو سب انہیں بتادیں گے ۔

تازہ ترین