• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ماہ کی مہلت دینے پر چیف جسٹس کا شکریہ، متحدہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 3 ماہ کی مہلت دینے پر چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اپیل کی چیف جسٹس معاملے پر نظر ثانی کریں۔

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی ،اس موقع پر متحدہ رہنمائوں نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کے پاکستان کوارٹرز سے متعلق بیان کو کم علمی کا نتیجہ قرار دیا ۔


عامر خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے 3 ماہ کی مہلت دی،جسٹس ثاقب نثارسے معاملے پر نظر ثانی کی درخواست ہے، ایسا عمل نہ کیا جائے کہ دوریاں پیدا ہو۔

ان کا کہناتھاکہ اگر گھر کی چھت چھینی جائےگی تواحتجاج کیا جائےگا،شیلنگ کی جائیگی تو کیا ہم احتجاج بھی نہ کریں؟

خواجہ الحسن نے استفسار کیا کہ4 سال سے اپوزیشن میں تھے اور خوب پٹائی ہورہی تھی تب تو سوال نہیں کیا تھا کہ اپوزیشن میں کیوں بیٹھے ہیں؟

فیصل سبزواری نے کہا کہ خالدمقبول صدیقی نےوفاقی وزیرہاوسنگ، وزیرداخلہ شاہ محمود قریشی اوروزیراعظم کے معاون خصوصی سے بات کی۔

ان کا کہناتھاکہ ہمیں حکومت میں رہنے کا کوئی شوق نہیں،حکومت کے ساتھ رہتے ہوئے اپنے لوگوں کے مسائل حل کریں گے،اپنے لوگوں کے ساتھ موجود ہیں۔

فیصل سبزواری نے یہ بھی کہا کہ ان تمام آبادیوں کی نظرثانی کی اپیل ایم کیوایم نے دائر کی،قانونی جنگ عدالت میں اور انتظامی جنگ یہاں لڑرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم صرف یہاں اس لیے بیٹھے ہیں کہ موجودہ صورتحال کا خاتمہ ہو،فاروق ستار پر بھی شیل آئے، فاروق ستار یہاں اشتعال انگیزی کے لیے نہیں اظہار یکجہتی کے لیے آئے تھے۔

تازہ ترین