• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر کی 12رکنی انکوائری کمیٹی یکطرفہ، مسترد کرتے ہیں،حمزہ شہباز

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں ،یہ یکطرفہ کمیٹی ہے اس میں شامل ہمارے ممبران بھی کمیٹی میں نہیں جائینگے،کمیٹی ایک مذاق ہے جس میں 10ممبر حکومت اورصرف 2اپوزیشن کے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن کی طرف سے دیئے گئے دھرنے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اسپیکر کی ہمارے 6ممبران کے خلاف کارروائی جھوٹ پر مبنی ہے، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کر رہے ہیں۔
تازہ ترین