• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر ،آئیرلینڈ اور برطانیہ والافارمولا بہترین ثابت ہوسکتاہے،شیریں مزاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نےکہاہےکہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے جنگ اور مذ اکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ مقبوضہ کشمیر سےفوجوں کو واپس بیرکس میں بھیجنا ہوگا۔ مسئلہ کشمیر حل کرنےکا بہترین وقت ہے، اس وقت دنیا کو بتایاجاسکتاہے مسئلہ کشمیر زمین کے ٹکڑے کا نہیں کشمیریوں کے حق خوداردیت کا مسئلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نےگزشتہ روز یوم تاسیس آزادکشمیر حکومت کے موقع پر نجی کالج میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہااقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے مسئلہ کشمیر پر مفصل رپورٹ تحریرکی، جس میں انسانی حقوق کی پامالی کاذکرموجود ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آئیرلینڈ اور برطانیہ کے درمیان حل کافارمولا بہترین ثابت ہوسکتا ہے، ان کاکہنا تھا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر پر کبھی لانگ ٹرم پالیسی نہیں دی، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھےگا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار جنرل( ر) امجد شعیب کاکہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کو سپور ٹ کیا اورموقف اپنایا کہ پاکستان کراس بارڈ دہشتگردی میں ملوث ہے، بدقسمتی سے ہم اس بیانیے کو عالمی سطح پرمسترد کرنے میں ناکام رہے، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے لیے کشمیر کمیٹی بنائی مگر مولانافضل الرحمان کچھ خاص اقدامات نہ کرسکے، ہماری اپنی صفوں میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو بھارتی موقف کی تائید کرتے ہیں جس سے مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچتاہے،سیمینار سےخطاب کرتے ہوئےسنئیر صحافی فہد حسین کاکہنا تھا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو عالمی طاقتوں کے سامنے پیش کرنے کےلیے ہمارے پاس کوئی فورم نہیں،سیمینار سے سنئیر صحافی معید پیرزادہ، نجی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر حمادحسین نےبھی خطاب کیا۔
تازہ ترین