• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس جمعے، ہفتے کو کراچی میں عدالت لگائیں گے

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کراچی رجسٹری میں جمعہ کو منی لانڈرنگ، صاف پانی کی فراہمی، محکمہ تعلیم میں بھرتیوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربر اہی میں لارجر بنچ جمعہ اور ہفتہ کو کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔

کاز لسٹ کے مطابق جمعہ کو منی لانڈرنگ، صاف پانی کی فراہمی، محکمہ تعلیم کی درخواستوں کی سماعت ہوگی، اس کے علاوہ چیف جسٹس غیرقانونی بھرتیوں، تھرپارکر میں بچوں کی اموات کی درخواستوں کی بھی سماعت کریں گے۔

لارجر بینچ کراچی میں پارکوں اور سرکاری اراضی پر قبضوں سے متعلق درخواستوں کی بھی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ ہفتہ کو امل عمر ہلاکت ازخود نوٹس کیس کی سماعت بھی کرے گا ، جبکہ ہفتے کو پولیس کی کالی بھیڑوں، سندھ پولیس میں اربوں روپے کی کرپشن اور کراچی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق بھی مقدمات کی سماعت ہوگی۔

تازہ ترین