• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز اسمارٹ کارڈ کا اجراء جلد ہوگا، مکیش کمار چاؤلہ

صوبائی وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات و پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے محکمہ ایکسائز سندھ کے موٹروہیکل اسمارٹ کارڈ کے اجراء میں تاخیر کی خبرو ں کا نو ٹس لیتے ہو ئے کہا ہے کہ مو ٹر وہیکل اسمارٹ کارڈ کا اجرا ء آئندہ تین سے چا ر ہفتو ں کے اندر شرو ع ہو جا ئے گا، اس سلسلے میں تمام رکاوٹیں دور کر دی گئیں ہیں۔

جمعرا ت کو جا ر ی ہو نے والے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ اسمارٹ کارڈ کے اجرا ء کی تما م تیا ریا ں مکمل کر لی گئیں ہیں تا ہم نگرا ں حکومت کے دور میں اس کے اجرا ء میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کے با عث یکم جو لائی سے اسمارٹ کارڈ کا اجراء نہیں ہو سکا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ انہو ں نے اگست کے آخری ہفتے میں اپنی وزارت کا حلف لینے کے بعد دوبارہ اسمارٹ کارڈ کے اجراء میں دلچسپی لی اور اس میں حائل تمام رکاوٹیں دور کردی ہیں اور جلد ہی محکمہ ایکسائز سندھ اسمارٹ کارڈ کا اجراءکر ے گا، جس سے گاڑیو ں کے مالکان کو کئی فوا ئد حا صل ہو ں گے۔

علا وہ ازیں صوبائی وزیر کی زیر صدارت ہو نے والے ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ رو ڈ چیکنگ مہم کے دوران پہلے تین دنوں میں مجمو عی طور پر 856گاڑیاں چیک کی گئی ہیں۔

کراچی میں 3968، حیدرآباد میں 2052، سکھر میں 940،لا ڑکانہ میں 544، میرپورخا ص میں 545 جبکہ شہید بینظیر آباد میں 517گاڑیاں چیک کی گئی ہیں۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ دوران مہم اب تک 331گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں جبکہ 751گاڑیوں کے کاغذا ت قبضے میں لئے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران اب تک مجمو عی طو ر پر چالیس لا کھ روپے سے زائد ٹیکس اور جرمانے کی مد میں وصول کئےگئے ۔

اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالرحیم شیخ، ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین