• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف پروگرام،موجودہ اورسابق حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےمطالبہ کیاہےکہ شرعی اور آئینی حکم کے مطابق سودسے پاک معاشی نظام لاگو کیا جائے،ایف بی آراور نیب خودقابل احتساب ادارہ ہیں، آئی ایم ایف کے بارے میں سابق اورموجودہ حکمرانوں کے بیانات میں کوئی فرق نہیں،ناجائز اثاثوں کا ثبوت نہ دے سکنے پرریاست ان اثاثوں کوضبط کرلے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام”پاکستان کا معاشی بحران، تدابیر ،حکمت عملی اور حل“کے موضوع پر قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا آئی ایم ایف جاناکوئی تبدیلی نہیں ،عالمی مالیاتی اداروں کے پاس وہی حکومت جاتی ہے جس کے پاس اپنا کوئی پروگرام نہ ہو ، مالی وسائل اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے معاف کیے گئے تمام بھاری قرضوں کی وصولی کو یقینی بنایا جائے سیاسی قرضوں کی معافی بھی این آر او تھا ۔
تازہ ترین