• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر پر تحقیقاتی ایجنسی کا چھاپہ، بینک اکائونٹ منجمد

نئی دہلی (رائٹرز) بھارت میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر پر مالیاتی جرائم کی تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپے مارنے کے بعد بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ردِعمل میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے ساتھ مجرم اداروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے بنگلور میں واقع ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر پر چھاپہ مار کر 10 گھنٹے تک تلاشی لی، اس دوران وہاں موجود ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا گیا اور انہیں فون اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، بھارتی ایجنسی کی جانب سے بین الاقوامی تنظیم پر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے کے الزام عائد کئے گئے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بھارتی دفتر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا اس الزام کے جواب میں کہنا ہے کہ بھارت میں قومی قواعد کے مطابق کام کر رہے ہیں اور شفافیت اور احتساب کے اصول ہمارے کام کے اہم جزو ہیں، انتظامیہ کی جانب سے بینک اکائونٹ منجمد کئے جانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تنظیم کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے میں 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔
تازہ ترین