سکھر (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزارت مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سکھر میں 10گاڑیوں کو نیلامی کے لئے پیش کیا گیا، 2گاڑیاں 30لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوگئیں۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی انتظامیہ کے مطابق ریجنل ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونیوالی گاڑیوں کی نیلامی کی تقریب میں خریداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نیلام ہونیوالی گاڑیوں میں 2پراڈو، 5 سنگل کیبن اور 3کاریں شامل ہیں، جو کہ 2003 سے لیکر 2011 تک کے ماڈل کی ہیں۔ نیلامی میں ایک گاڑی 12لاکھ سے زائد جبکہ دوسری گاڑی 18لاکھ سے زائد کی رقم میں فروخت ہوئی، نیلام ہونیوالی دونوں گاڑیاں پنجاب سے آئے ٹوکن نمبر 80 بنام امجد نے خرید لیں، دیگر گاڑیوں کی نیلامی کا عمل بھی جاری ہے۔