• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’کترینہ جیسا ڈانسر نہیں بن سکتا‘


بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کترینہ کیف کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے10 سال میں بھی کترینہ کیف جیسے ڈانسر نہیں بن سکتے۔

حال ہی میں فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کا گانا ثریا جان ریلیز کیا گیا ہے جس میں کترینہ نے بہت خوبصورت ڈانس کیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے ثریاجان کی شاعری بہت پسند آئی ہے، یہ مزاحیہ گانا ہے جس کے ڈانس اسٹیپس بہت مشکل ہیں۔

عامر نے کہا کہ جیسا ڈانس اس گانے پر کترینہ نے کیا ہے اگر مجھے کہا جاتا تو میں اگلے10 سال میں بھی کترینہ جیسا ڈانس نہیں کرسکتا تھا۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں ’ثریا‘ نامی ڈانسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اس سے قبل کترینہ کیف ’سریا‘ گانے کے علاوہ اپنے بالی ووڈ کیریئر میں کئی کامیاب آئٹم سانگز کا حصہ بن چکی ہیں۔

گزشتہ سال فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں کترینہ کا گانا ’سویگ سے سواگت‘ بھی کافی مقبول ہوا۔

واضح رہے کہ ثریا جان گانے کو یوٹیوب پر اب تک 66 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ 8 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین