لاہور (جنگ نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت ناجائز ہے اور اپوزیشن کو نیب کے ذریعے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی سے متفق نہ ہونیوالےحکومتی اور مخالفین کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات ہو چکی ہے، کوشش ہےکہ نوازشریف سے بھی جلد ملاقات ہوجائے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ناجائز ہے، زیرزمین حرکتیں سامنےآرہی ہیں، نیب مشرف کے دور کا بنایا قانون ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے متفق ہونے والےحکومت میں ہیں اور اختلاف کرنے والوں کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں۔