• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ہاکی مقابلے تسلسل سے ہونے چاہئیں،حسن سردار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی چیف کوچ حسن سردار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی سیریز سے خطے میں ہاکی کو ترقی دی جاسکتی ہے، اس طرح دونوں ملکوں میں کھیل کا معیار بھی بہتر ہوسکتا ہے۔ مسقط سے دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روایتی حریف کے درمیان مقابلے ہوتے ہیں تو اس سے نہ صرف دونوں ٹیموں کا فائدہ ہے بلکہ شائقین کی دل چسپی بھی بڑھتی ہے۔ پاک بھارت مقابلے تسلسل کے ساتھ ہونے چاہیے۔ حسن سردار نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی ضرورت ہے تاکہ کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع مل سکے۔ پاکستان ہاکی پچھلے کئی سال سے زوال کا شکار ہے اس میں بہتری کے لئے فیڈریشن کی کوششیں قابل ستائش ہیں،امید ہے کہ جلد اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
تازہ ترین