• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ٹرافی کی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم وطن پہنچ گئی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی مشترکہ چیمپئن پاکستان ٹیم وطن پہنچ گئی۔

پاکستان کے کپتان رضوان سینئر ٹیم کے ساتھ کراچی نہیں آئے، ٹیم کے تمام کھلاڑی کچھ دیر میں کراچی سے لاہور روانہ ہوں گے۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل مسقط میں گزشتہ رات بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جس کے بعد فائنل میں پہنچنے والی پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا ہے۔

ایونٹ کا فائنل مسقط کے سلطان قابو س اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا مگر میچ سے قبل میدان کو تیز بارش نے آلیا جس نے رُکنے کا نام نہیں لیا۔

موسم کی خرابی اور بارش کے سبب دونوں ٹیموں نے طویل انتظار کیا جس کے بعد ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے دونوں ٹیموں کے کوچز کی مشاورت کے بعد فائنل کو منسوخ کرکے پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دے دیا۔

فیصلے کے مطابق پہلے 6ماہ ٹرافی بھارت کے پاس رہے گی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے مینیجر حسن سردار کا کہنا ہے کہ بھارت سے فائنل ہوتا تو پاکستان جیت جاتا، بارش کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم بھارت سے میچ کے لیے تیار تھی، تاہم بھارتی کوچز اور پلیئرز میچ کھیلنے کے لیے راضی نہ ہوئے۔

تازہ ترین