• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے پولیس کو غیرسیاسی کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے، پہلے پاکپتن ڈی پی او کا معاملہ پھردرانی صاحب نے استعفیٰ دے دیا، کل(اتوار) آپ نے اپنے ایک وزیر کے کہنے پر آئی جی اسلام آباد کو ہٹا دیا۔

احتساب عدالت کے باہر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی بوکھلاہٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے، شہبازشریف کو بےبنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے اطراف کا علاقہ کنٹینرز لگاکر بند کردیا گیا، ایسی کونسی چیز ہے جو عوام سے چھپائی جارہی ہے۔

تازہ ترین