• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف، آصف زرداری کی ایک ساتھ ہنستے مسکراتے انٹری

کیا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں فاصلے کم ہونے لگے ہیں؟ شہباز شریف اور آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں ایک ساتھ انٹری مار کر سب کو حیران کردیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور سابق صدر آصف زرداری ایک ساتھ ہنستے مسکراتے ایوان میں داخل ہوئے۔

اس سے قبل دونوں رہنمائوں نے لابی میں ہنستے مسکراتے اور انتہائی خوشگوار موڈ میں گفتگو کی،جس کے بعد اسمبلی کے فلور پر داخل ہوئے ۔

شہباز شریف کو تاخیر سے قومی اسمبلہ پہنچنانے پر ن لیگ نے پہلے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا اورلیکن بعدیہ فیصلہ واپس لے لیا۔

قومی اسمبلی پہنچنے کے بعد شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو میں کہا کہ نیب انہیں اسمبلی اجلاس میں نہیں لانا چاہتا تھا،اس لئے موٹر ویے سے آنے کا فیصلہ کیا۔

اس کے بعد اپوزیشن لیڈر نے اپنے چیمبر میںن لیگی اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر خواجہ سعد رفیق ، مریم اورنگزیب،زیب جعفر اور دیگر رہنما موجود تھے ۔

صحافی نے شہباز شریف سے پوچھا کہ آپ کو موٹروے سے لے کر آئے ہیں؟ جوابا اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ مجھے لانا ہی نہیں چاہتے تھے، میرے زور دینے پر لے کر آئے، آپ بہتر سمجھتے ہیں کیا ہورہا ہے۔

تازہ ترین