• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ خان کی فلم ’’زیرو‘‘نے ریلیز سے قبل 100کروڑ کمالیے



بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ کا مداحوں کو جہاں بے صبری سے انتظار ہے وہیں فلم نے ریلیز سے قبل ہی 100کروڑ کما لئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم زیرونے یہ بزنس ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں کیا ہے، کنگخان اور اْن کی اہلیہ کی پروڈکشن ’ریڈ چلی‘ نے پیشگی بنیاد پر فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس ملک کے مختلف ڈسٹری بیوٹرز کو فروخت کردیئے ہیں۔

دوسری جانب شاہ رُخ خان نے فلم کی تشہیر کا منفرد انداز اپناتے ہوئے نہ صرف فلم کے کردار باوا سنگھ کے نام سے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا جس سے وہ خوب پیغامات جاری کر رہے ہیں جبکہ فلم کا ٹریلر شاہ رُخ خان کے سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جائیگا۔

آنند رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’زیرو‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کنگ خان کی ماضی کی فلموں ’جب ہیری میٹ سجل‘ اور ’رئیس‘ سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہوئے ہیں تاہم فلم کا بزنس 100 کروڑ سے کم ہونے کی صورت میں ڈسٹری بیوٹرز پیسے واپس کرنے کا بھی مطالبہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جبکہ سلمان خان مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے اور یہ فلم 21 دسمبر 2018کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین