دبئی (نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا کے ٹی 20 کپتان ایرون فنچ نے اپنی کارکردگی اور بیٹنگ لائن کی ناکامی کوسیریز میں شکست کی وجہ قرار دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے تین میچوں میں چار رنز بنائے۔ یہ کسی بھی طرح کپتان والی کارکردگی نہیں تھی۔ سب سے بڑا قصور میرا ہے۔ ہم نے تین میچوں میں29 وکٹیں گنوادیں۔ فنچ نے کہا ہمیں جنوبی افریقا، بھارت اور سری لنکا سے مقابلہ کرنا ہے۔اب ہمیں اپنی کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی۔ اتوار کو کھلاڑی پرتھ میں جمع ہوکر اپنی 18 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیا کھلاڑی بین میک ڈرمٹ تینوں میچوں میں رن آئوٹ ہوتا ہے تو اس کی ذہنی حالت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔