آزاد، متحد اور پرامن افغانستان کے قیام کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
ماسکو میں افغانستان پر ماسکو فارمیٹ مشاورت کا ساتواں اجلاس ہوا، جس میں شرکا نے آزاد، متحد اور پرامن افغانستان کے قیام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان، افغانستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندے شریک ہوئے۔ ۔