• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک پر’ فرینڈز آف عمران خان کلب‘ حکومت کررہاہے، احسن اقبال

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نےسیاسی ایجنڈے کی خاطرڈی پی اوسےآئی جی تک ٹرانسفرکی پالیسی اپنائی ہے، ملک پر فرینڈز آف عمران خان کلب حکومت کررہاہے، ایک بھینس پر آئی جی کا تبادلہ مذاق ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی کے ہر رکن اسمبلی کو 10کروڑ روپے کے فنڈز دیئےگئےہیں، پی ٹی آئی ارکان کو معاشی مسائل کا ادراک نہیں، حکومت کے سو روز سوکوڑے بن گئے ہیں، حکومت ملک کے معاملے میں غیر سنجیدہ ہے، اُس کے پاس مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے من پسند دہری شہریت والوں کو عہدے بانٹے، حیران ہوں دہری شہریت والوں پر نوٹس کیوں نہیں لیا گیا؟

تازہ ترین