• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، فائنل کیلئے متبادل دن نہیں رکھا گیا تھا

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) مسقط میں اتوار کو ختم ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارتی ہاکی آفیشلز نے فائنل میچ کے حوالے سےٹورنامنٹ کے قوانین ماننے سے انکار کرتے ہوئے تحفظات ظاہر کیے۔ فائنل کے لئے متبادل دن نہیں رکھا گیا تھا اور ٹرافی کا فیصلہ ٹاس پر کیا جانا تھا ، جس پر بھارت نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ میچ کو پیر کے روز کرایا جائے، یا ایونٹ میں گول زیادہ ہونے پر ہمیں فاتح قرار دیا جائے۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے ٹھوس موقف اپناتے ہوئےکہا کہ پیر کو ہماری واپسی ہے، البتہ ٹیم کو قیام، وطعام اور نئے ٹکٹس فراہم کرنے کی شرط پر اگلے روز میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی لیکن منتظمین رضامند نہیں ہوئے۔ حسن سردار اتوار کو ہی بارش رکنے کے بعد کھیلنے کو بھی تیار تھے مگر طوفانی بارش کے سبب یہ ممکن نہ ہوسکا۔ اس مرحلے پر ایشین ہاکی حکام نے دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جبکہ ٹرافی پاس رکھنے کیلئے ٹاس تجویز ہوا۔ اس پر حسن سردار نے تجویز دی کہ ٹرافی ایک ملک اور گولڈ میڈل دوسرے کو دیا جائے۔ تاہم منتظمین بھارت کو بھی گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا۔ 

تازہ ترین