• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور وزیرپارلیمانی اُمور اور حکومتی چیف وہیپ سے کہا ہےایوان میں ارکان کی تعداد پوری ہونی چاہیئے،سید خورشید شاہ نے کورم کے سلسلے میں حکومتی ذمہ داری کی درست نشاندہی کی۔ تاہم اُن کا کہنا تھا کہ کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ضرور ہے لیکن اس ضمن میں اپوزیشن کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کیونکہ پار لیمنٹ میں ہونے والی کاروائی اُسی وقت مفید ثابت ہو سکتی ہے جب دونوںطرف کے ارکان بھرپور انداز میں کارروائی میں حصہ لیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت کی طرف سے اپوزیشن کو متفقہ میثاق معیشت کی پیشکش کرنے اور 25 نکات پر مشتمل میثاق معیشت کی تجویز دینے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعاون کے لیے اپوزیشن کی طرف ہاتھ بڑھا دیا ہے۔ دونوں اطراف سے اتفاق کیا گیا کہ معاشی صورتحال پر بحث کو بے معنی نہیں ہونا چاہیے۔ قوم پارلیمنٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سید خورشید شاہ نے کورم کے سلسلے میں حکومتی ذمہ داری کی درست نشاندہی کی۔
تازہ ترین