• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپکا اور رنویر کی شادی کا کھانا کیسا ہوگا؟

بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ کا اعلان جب سے ہوا ہے سوشل میڈیا پراُن کے مداحوں کی جانب سے اس حوالے سے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں، اب یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ان کی شادی کا مینو (کھانا) کیا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم گنڈے کے اداکار اور پدماوت کی اداکارہ کا کہنا ہے کہ اُن کی شادی میں ہر چیز بہترین ہوگی جبکہ انہوں نے اپنی شادی کے لیے چھری، کانٹے اور چمچوں کا بھی شاندار انتخاب کر لیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی میڈیا نے انکشاف کرتےہوئے بتایا ہے کہ دیپ ویر نے اپنی شادی کے مینو کے لیے بھارت کے بہترین شیف سے معاہدہ کیا ہے کہ شادی کے لیے وہ ڈششز تیار کی جائیں جو انہوں نے پہلے کبھی کسی تقریب کے لیے نہیں بنائیں ہوں۔ انہوں نے فرمائش کی ہے کہ ان کی شادی کا کھانا ایسا انوکھا اور لذیز تیار کیا جائے ہو جو کہ لوگوں نے پہلے کبھی نہیں کھایا ہو۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیپ ویر کی شادی کا کھانا کیا ہوگا اس بات کا تو حتمی اعلان اس جوڑے کی جانب سے نہیں کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ اس بات کا اعلان نہ ہی ہو اور اسے سرپرائز ہی رکھا جائے، لیکن انہوں نے اتنا بتادیا ہے کہ شادی کا کھانا منفرد ہوگا اور پہلے کسی تقریب میں نہیں رکھا گیا ہوگا۔

دیپ ویر کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے چند روز قبل دیپکا اور رنویر کی جانب سے شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا، جاری کردہ کارڈ کے مطابق ان کی شادی 14 اور 19 نومبرکو اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

تازہ ترین