اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں ڈیمز کی بات ہو رہی ہے،گزشتہ روز اس ایوان میں کراچی میں پانی کی قلت پر بڑی بات ہوئی،پانی کا مسئلہ حقیقت میں انسانی حقوق کا مسئلہ ہے،کراچی کی آبادی مردم شماری میں 25ملین بتائی گئی مگر حقیقت میں کراچی کی آبادی 30ملین ہے،جس میں ایک ملین بنگالی بھی ہیں،کراچی میں چاروں صوبوں سے لوگ آباد ہیں مگر وہاں ان کے ووٹ رجسٹرڈ نہیں ہیں،مگر رہتے وہ کراچی میں ہی ہیں، ہمیں ان کے کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہے،ہم نے انہیں سر آنکھوں پر بیٹھایا ہے،پاکستان کی مشینری اور معیشت کراچی سے چلتی ہے،اس بات کو بھی ذہن میں رکھا جائے، اس مسئلے کے حل کیلئے اپوزیشن اور حکومت مل کر بیٹھے اور کراچی میں پانی کے مسئلے کا حل نکالے،کراچی میں سیوریج کے پانی کو کارآمد بنانا چاہتے ہیں، سندھ کے وسائل اتنے نہیں کہ وہ اتنے بڑے پروجیکٹ پر سرمایہ کاری کر سکے، مگر یہ پروجیکٹ مکمل کیا جا سکتا ہے۔