• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان دھمکیاں نہ دیں جوکرناہےکر لیں ،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کا سڑکوں سے ہٹانے کا چیلنج قبول کرتے ہیں ،عمران خان کی تقریر پرویزمشرف طرز کے ڈکٹیٹر کی تقریر تھی ،عمران خان چھوٹا آدمی ہے اس لئے ملک بھر میں احتجاج کرتے اسلامیان پاکستان اسے چھوٹے نظر آرہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن ٰنے کہا کہ عمران خان دھمکیاں نہ دیں ہم ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں عمران خان کو جوکرنا ہے کرلو تمام مذہبی جماعتوں سے رابطہ کیا ہے، تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر مشترکہ احتجاج ہوں گے جمعہ کو یوم سیاہ منایا جائے گا ہنگامی صورتحال کے بعد جلد دینی جماعتوں کی اے پی سی بلائی جائے گی ۔
تازہ ترین