چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وہ آئندہ عدالت میں ڈیم فنڈ کے لیے پیسوں کی بات نہیں کریں گے۔
سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار کا نعیم بخاری ایڈوکیٹ سے اہم مکالمہ ہوا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئندہ عدالت میں ڈیم فنڈ کے لیے پیسوں کی بات نہیں کروں گا، لوگ سمجھتے ہیں کہ ڈیم سے میرا رومانس فیصلوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم ویسے ہی بن جانا ہے، بہت عطیات آرہے ہیں، اب تک جمع ہونے والے پیسے ہی کافی ہیں، اتنی برکت ہے کہ ان آٹھ دس ارب روپوں سے ہی ڈیم بن جائے گا۔
نعیم بخاری نے ریویو پٹیشن میں وکیل تبدیلی کے دلائل سننے کے لئے ازارہِ مذاق ایک ہزار روپے فی سیکنڈ ڈیم فنڈ میں دینے کی پیشکش کی تھی۔