• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی ہراسگی ایشیا اور یورپ میں گوگل ملازمین کا احتجاج

ایشیا اور یورپ میں گوگل کے ہزاروں ملازمین نے کمپنی میں جنسی ہراسگی کے واقعات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام چھوڑ دیا۔


برطانوی اخبار دی گارڈین کےمطابق ملازمین کے احتجاج کا آغاز ٹوکیو سے ہوا جس کے بعد دیگر مقامات پر بھی ملازمین کی جانب سے کام چھوڑنے کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ بھارت میں بھی گوگل ملازمین نے دیگر ممالک کی طرح احتجاج میں حصہ لیا ہے۔

ملازمین کے احتجاج کو ’دی واک آؤٹ فار رئیل چینج‘ کا نام دیا گیا ہے، جو اس وقت شروع ہوا جب گوگل نے انڈرائیڈ کے خالق اینڈی روبن کو جنسی ہراسگی کے الزامات کے باوجود 9کروڑ ڈالر کا ایگزٹ پیکیج دیا ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے اپنے ملازمین کے نام ایک ای میل میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی قابل اعتراض رویے کے خلاف ’سخت اقدام‘ کر رہی ہے۔

تازہ ترین