کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے زیر اہتمام آج2نومبر کو کوئٹہ شہر میں شٹرڈائون ہوگا جبکہ بلوچستان بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے و ریلیاںہونگی یہ بات جمعیت نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستار شاہ چشتی نے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی کی زیر صدارت بلوچستان مجلس عاملہ کے ارکان کے ہنگامی اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہی مشاورتی اجلاس میں مولانا محمودالحسن قاسمی ٗقاری مہراللہ حاجی حبیب اللہ صافی عبیداللہ حقانی ٗعبدالواحد ہاشمی ٗمولانا خدائے نظرمولوی ابراہیم مفتی رحمت اللہ اور دیگر نےبھی شرکت کی صوبائی جماعت نے تمام اضلاع کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی وتحصیل ہیڈکوارٹروں میں جمعہ کو احتجاجی مظاہروںکاانعقاد کریں علاوہ ازیں جمعہ دو نومبر کو کوئٹہ شہر میں شٹرڈائون ہوگاجمعہ کے اجتماعات میں مذہبی قراردادیں منظور کی جائیں گی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ جمعیت نظریاتی ملک بھر میں احتجاج کو منظم کرنے کا اعلان بعد میں مشاورت سے کریگی۔