• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ،سروس ٹریبونل کا فیصلہ نہ ماننے پر ایکسین انہار ڈی جی خان طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایکسین انہار ڈی جی خان کی جانب سے سروس ٹریبونل کے فیصلے کو نہ ماننامبینہ طور پر توہین عدالت قرار دیتے ہوئے 10دسمبر کو ان پرسن طلب کر لیا ہے، فاضل عدالت میں ڈیرہ غازی خان کے 23 سے زائد بیلداروں اور ڈیلی ویجز ملازمین کی اپیلوں پر سروس ٹربیونل نے درخواستوں پر کنفرم ملازم شمار کئے جانے کا فیصلہ جاری کیا تھا اور مذکورہ فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے2013 کی روشنی میں جاری کیا گیا تھا جس کے خلاف ایکسین نے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی تھی، فاضل عدالت نے لیکچرارز کے بیرون ملک تعلیمی وظیفے کے معاملے کو سینڈیکیٹ میں دوبارہ زیر غور لانے کے بیان پر سماعت 12 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں رابعہ نایاب، جویریہ عباس اور رقیہ صفدر باجوہ نے بیرون ملک تعلیمی وظیفہ نہ دینے پر ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف ڈویژنل بنچ میں درخواست دائر کی تھی ،گزشتہ روز سماعت میں وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین پیش ہوئے اور سینڈیکیٹ کے آئندہ 6 نومبر کے اجلاس میں معاملے دوبارہ زیر غور لانے کا بیان قلمبند کروایا۔
تازہ ترین