ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف انجینئر/کسٹمرسروسز ڈائریکٹر میپکو خواجہ غلام یاسین نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 2ایس ڈی اوز کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،سب ڈویژنل آفیسر میپکو پیراں غائب سب ڈویژن ملتان محمد بلال کی سکندرآبادسب ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں ایک سال کے لئے 2سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں جبکہ قائم مقام سب ڈویژنل آفیسر ظاہر پیرسب ڈویژن کوثر عباس کی ایک سال کے لئے سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے ، دریں اثنا احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر کرنٹ چارج بنیادوں پرخدمات سرانجام دینے والے ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ڈویژن بہاولنگر طاہر علی کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔