• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی مجبوریوں کا احساس ہے عوام کو وارننگ ناقابل برداشت ،سراج الحق

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں منعقدہ وسطی پنجاب اور ضلعی امراءکی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے ہم آسیہ کی رہائی کے فیصلے کو عدالتی فیصلہ ہی سمجھتے تھے مگر وزیراعظم کے پر جوش خطاب اور عوام کو ڈرانے دھمکانے سے پتہ چلا کہ یہ عدالتی نہیں حکومتی فیصلہ تھا،حکومت نے جس دباؤ کے تحت یہ فیصلہ کیاہے وہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ہمیں حکومت کی مجبوریوں کا احساس ہے مگر جس جوشیلے انداز میں وزیراعظم نے عوام کو وارننگ دی ہے وہ ناقابل برداشت ہے ، ، ملک میںکسی غریب کو انصاف نہیں ملتا ، سراج الحق نے عوام سے اپیل کی ہے جمعہ کو ملک بھر میں فیصلہ کیخلاف پرامن احتجاج کیا جائے، پوری قوم کرب اور صدمے سے دوچار ہے ملک بھر میں عوام سراپا احتجاج ہیں میڈیا پر احتجا ج دکھانے پر پابندی سے افواہیں جنم لے رہی ہیں، جماعت اسلامی نظام مصطفی ٰکے غلبہ کی تحریک ہے ، ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل شریعت کے نفاذ میں ہے۔
تازہ ترین