• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلو یسٹر کے اسپورٹس ڈرامہ ’’کریڈ 2‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری


ہالی ووڈ کے مشہورو معروف اداکار سیلویسٹرا سٹالون کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ اسپورٹس ڈرامہ فلم کریڈ2 ( 2 Creed)کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

اسٹیون کیپل جونیئرکی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم2015میں ریلیز ہونے والی فلم کریڈ کا سیکوئل ہے جس کی کہانی مشہور فلمی کردار باکسر اپولو کریڈ کے بیٹے کے گرد گھومتی ہے جو باکسنگ کی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد والد کا نام مزید روشن کرنے کیلئے رِنگ میں اْترتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں سیلویسٹر اسٹالون اور مائیکل بی جارڈن کے علاوہ ٹیسا تھامپسن،ڈالف لنگرین،فلورین مینٹیانو اور ووڈ ہیرس سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

ایرون ونکلر اورچارلس ونکلر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 21نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین