• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ: صدر اور وزیراعظم کی مذمت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

صدر مملکت نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے دکھ کا ا ظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم کو چین میں واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

عمران خان نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق پر حملے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

تازہ ترین