• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن سکول چارسدہ میں جدیدکمپیوٹر لیب کا افتتاح

پشاور(وقائع نگار)الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدرخالد وقاص نے کہا ہے کہ فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ بچوں کو عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی اور اخلاقی تعلیمات سے بھی آراستہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن سکول سرکی چارسدہ میں جدید کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر سیف اللہ درانی، آرفن کیئر پروگرام کے صوبائی منیجر محمد نعمان،ضلعی جنرل سیکرٹری امان الحق کوکب ودیگر بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین