• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں کی طرف سے میئر کی خاموش حمایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو مزید وقت دینے پرملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں نے میئر ملتان نویدالحق آرائیں کی خاموش حمایت کردی ہے تاکہ ترقیاتی سکیموں میں اپنا شیئرز حاصل کیا جاسکے ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ جس میں ناراض مسلم لیگی اور پی ٹی آئی کے چیئرمین شامل تھے ، پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی میئر ملتان نویدالحق آرائیںنے پی ٹی آئی کے چیئرمینوں کوترقیاتی فنڈز دینے کا وعدہ کیا تھا جس پر ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے مسلم لیگی چیئرمینوں نے بھی خاموش حمایت کرنا شروع کردی تاکہ فنڈز حاصل کئے جا سکیں ۔
تازہ ترین