• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے وارڈنز کی دوسرے اضلاع اور اورنج ٹرین منصوبہ پر ڈیوٹی پر پابندی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے راولپنڈی کے وارڈنز کی دوسرے اضلاع بالخصوص لاہور میں اورنج ٹرین منصوبہ پر ڈیوٹی پر پابندی لگا دی ہے۔شکیل احمد وغیرہ نے آر پی او کو فریق بناکر دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ وہ راولپنڈی میں بھرتی ہوئے ادھر ہی تعینات ہیں۔ جہاں ان کے اہل خانہ بھی رہتے ہیں لیکن ان کو اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر ڈیوٹی کیلئے لاہور بھجوادیا جاتا ہے جس ان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عدالت کےحکم پر آر پی او نے پیش ہوکر کہا کہ نفری کی کمی کے باعث دوسرے اضلاع میں ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں۔پہلے تو یہ ڈیوٹیاں بہت زیادہ تھیں اب کافی کم ہوچکی ہیں۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ کوئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی۔
تازہ ترین