اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ہونے والی ضمانت ،سزا کی معطلی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ 6 نومبر کو اپیل کی سماعت کرے گا،اس حوالے سے میاں نواز شریف، مریم نواز،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور چیئرمین نیب کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔