• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجابی ناشتے پاکستان اور بھارت کے علاوہ برطانیہ، کینڈا اور دنیا کے بہت سے ممالک میںمشہور ہیں ۔ان کی خاص مہک اور لذیذ ذائقہ ہوتا ہے۔پنجابی ناشتوں میں دیسی گھی اور مکھن وافر مقدار میں استعمال کیے جاتے ہیں ۔ ان میںپائے،نہاری،نان،چنے، پراٹھے، حلوا پوری ، پھٹورے،فالودہ، ملائی والا دودھ، لسی، مصالحہ چائے، کلچہ اورکھویا سرفہرست ہیں۔اسی طرح بالائی پنجاب میں لاہوری قتلمہ بھی ناشتے میں مشہور ہے۔چند مقبول پنجابی لذیذ ناشتوں کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔

پنجابی مرغ چنے

اجزاء۔

چکن لیگز۔ چار سو گرام

تیل۔ آدھا کپ

پیاز ۔ ایک عدد(چوپ کیا ہوا)

ثابت زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ

سبز مرچ ۔چوپ دو عدد

ادرک لہسن پیسٹ ۔ڈیڑھ کھانے کا چمچ

ٹماٹر ۔دو عدد

دہی ۔دو کھانے کے چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ

گرم پانی۔ ایک کپ

اُبلے ہوئے سفید چنے ۔ڈیڑھ کپ

مرغ چھولے مصالحہ۔ دو کھانے کے چمچ

پنجابی مرغ مصالحہ بنانے کا طریقہ۔

اجزاء۔

نمک۔ ایک کھانے کاچمچ

ثابت دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ

ثابت زیرہ ۔دو کھانے کے چمچ

لونگ ۔آٹھ عدد

لال مرچ کُٹی ہوئی۔ دو کھانے کے چمچ

دار چینی ۔تین عدد

بڑی اِلائچی۔ تین عدد

بادیان ۔دو عدد

سبز اِلائچی۔ چار عدد

چکن پاؤڈر ۔تین کھانے کے چمچ

میٹھا سوڈا۔ آدھا چائے کاچمچ

اجوائن ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

جاوتری۔ پانچ گرام

ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ

ان سب کو بھون کر گرائینڈ کر لیں اور استعمال کر یں ۔

ترکیب۔

  • ایک پین میں ثابت لاہوری مُرغ مصالحہ لیں اور بھون کر گرائینڈ کر لیں۔
  • اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور ا س میں پیاز ،ثابت زیرہ اورسبز مر چ ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
  • اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ، چکن لیگز ،ٹماٹر ،دہی ،نمک اور لاہوری مرغ چھولے مصالحہ ڈال کر دوسے تین منٹ تک بھون لیں ۔

اب اس میں گرم پانی (آدھا کپ )ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک دم دیں اور دو سے تین منٹ تک بھونائی کرلیں اوراس میں اُبلے ہوئے سفید چنے اور گرم پانی (آدھا کپ ) ڈال کر ایک سے دو منٹ تک پکا لیں ۔

  • اب اسے دو سے تین منٹ تک دم دینے کے بعدگارنش کر لیں ۔

مزیدارپنجابی مرغ چھولے مصالحہ تیار ہے ۔ان کو گرما گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔

حلوہ پوری چنے

اجزاء۔

آئل۔ ایک چو تھائی

چنے(اُبلے ہوئے)۔ 200گرام

سوجی۔250گرام

چینی ۔500گرام

پیاز۔ ایک عدد

زیرہ(ثابت)۔ آدھا چائے کا چمچ

ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی۔ ایک کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ

تیل۔ ایک کپ

پیلا رنگ ۔ایک چُٹکی

کھوپرا ۔20گرام

کشمش ۔20گرام

کاجو ۔20گرام

پستہ ۔20گرام

بادام ۔20گرام

میدہ۔ ایک کلو

نمک ۔حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

چنے۔

ایک پین میں آئل ایک چوتھائی کپ ڈالیں، پیاز،ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ ، ہلدی،ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پسی ہوئی،دھنیا پاؤڈر،زیرہ پاؤڈر، اُبلے ہوئے چنے پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ تک دم پر رکھ دیں۔چنےسرو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حلوہ

ایک پین میں تیل آدھا کپ،سوجی250گرام ڈال کر بھون لیں،پھر پانی میںپیلا فوڈ کلر ڈال کر،چینی، کھوپرہ ، کشمش،کاجو، پستہ ،بادام ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔حلوہ پکنے پر ایک پیالے میں نکال لیں۔

پوری۔

ایک کلو میدہ،نمک حسبِ ذائقہ ،تیل آدھا کپ اور پانی ڈال کر گوندھ لیں۔پندرہ سے بیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔پھر پیڑے بنا لیں اور بیلن سے پھیلا کر پوری بنا لیں۔ اب ایک برتن میں آئل ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔پوریاں تیار ہونے پر ایک پلیٹ میں رکھیں پھر حلوہ اور چنے کے ہمراہ پیش کریں۔

لاہوری قتلمہ

اجزاء۔

آٹے کے لئے اجزاء ۔

میدہ۔ 300گرام

نمک۔حسب ِذائقہ

تیل۔4کھانے کے چمچ

میدے میں نمک اور تیل ڈال کر نیم گرم پانی سے نرم سا آٹا گوندھ کر 10منٹ کے لئے رکھ دیں۔

کوٹنگ کے لئے اجزاء۔

لال مرچ پاؤڈر۔ 2کھانے کے چمچ

ٹماٹر۔ہلکے سے ابلے ہوئے 3عدد

انڈہ۔1عدد

تیل۔فرائی کے لئے

لال رنگ۔ 1/4چائے کا چمچ

سوکھا دھنیا۔ 2کھانے کے چمچ

اناردانہ۔ 2کھانے کے چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

زیرہ۔ 2کھانے کے چمچ

اجوائن۔ 1کھانے کا چمچ

ترکیب۔

ایک پیالے میں انڈے کو ہلکا سا پھینٹ کر اس میں لال مرچ پاؤڈر، نمک، پساہوا زیرہ، دھنیا،اجوائن اور اناردانہ ڈال کر مکس کریں۔اُبلے ہوئے ٹماٹروں کا چھلکا اُتار کر بلینڈرمیں ڈال کر بلینڈ کریںاور ساتھ ہی لال رنگ بھی ڈال دیں، اب اس آمیزے کو انڈے والےآمیزے میں ڈال کر مکس کرلیں۔جب استعمال کرنا ہوتو سبزدھنیاباریک کاٹ کے مکس کرلیں۔ اب آٹے کے درمیانے سائز کے یا جتناآپ کو پسند ہو، پیڑے بنا کر روٹی کی طرح رول کرتے جائیں اور چھُری سے کہیں کہیں نشان لگادیں تاکہ فرائی کرتے ہوئے تیل آسانی سے نکل جائے،اب تیار کیا ہوا آمیزہ اس روٹی پہ اس طرح لگائیں جیسے پزا کے بیس پر پزا کی سوس لگاتے ہیں۔اب ایک کھلے منہ کے پین میں تیل ڈال کر روٹی کو سادے حصے کی جانب سے گرم تیل میں ڈال کر 4۔3منٹ کیلئے پکائیں اورپھر سائیڈ بدل کر مصالحے والی سائیڈ کو 5سے 7منٹ تک پکا کر تیل سے نکال لیں۔قتلمہ قیمے اور آلو سے بھی بنایا جاتا ہے۔اسے زیادہ تر سبزیوں کے قورمے یا روغن قورمے کے ساتھ کھانے کیلئے پیش کیا جاتا ہے مگر رائتے یا چٹنی کے ساتھ بھی سرو کیا جا سکتا ہے۔

بکرے کے پائے

اجزاء۔

بکرے کے پائے۔ چار عدد

بونگ کا گوشت۔ 1کلو(دھو کر خشک کر لیں)

دھنیا پاؤڈر ۔دو چائے کے چمچ

نمک۔ حسب ذائقہ

لہسن کے جوئے۔8۔6 عدد

پیاز۔دوعدد(چوپ کر لیں)

ادرک۔ ایک انچ کا ٹکڑا(چوپ کر لیں)

لال مرچ پاؤڈر۔ دو چائے کے چمچ

زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ

ثابت سیاہ مرچیں ۔ایک چائے کا چمچ

تیز پات ۔ایک عدد

بڑی الائچی۔ دو عدد

جائفل ، جاوتری پاؤڈر۔ چائے کا چمچ

لہسن، ادرک پیسٹ۔ دو چائے کے چمچ

پیاز۔ ایک عدد(سلائس کاٹ لیں)

ہلدی پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر ۔1چائے کا چمچ

ہرا دھنیا۔ ایک کھانے کا چمچ

ہری مرچیں۔ ایک کھانے کا چمچ(چوپ کی ہوئی)

سرسوں کا تیل۔ حسبِ ضرورت

ترکیب۔

ایک پتیلی میں بکرے کے پائے، بونگ کا گوشت، نمک، لہسن کے جوئے، پیاز، ادرک، زیرہ ، ثابت سیاہ مرچیں، تیز پات، بڑی الائچی ، جائفل ، جاوتری پاؤڈر اور اتنا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں کہ اسی پانی میں بونگ اور پائے گل جائیں اور حسبِ پسند مقدار میں شوربہ بھی باقی رہے۔ اس کے بعد بگھار تیار کرنے کے لئے ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کر یں اس کے بعد اس میں دھنیا پاؤڈر لال مرچ پاؤڈر، لہسن، ادرک پیسٹ، ہلدی پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مصالحہ بھونیں اور اسے شوربے میں ڈال کر مکس کر یں۔ مزیدار بکرے کے پائے تیار ہیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا اور ہری مرچوں سے گارنش کر کے نان یا تلوں والے کلچوں کے ہمراہ سرو کریں۔

بیف نہاری

اجزاء۔

بیف۔ ایک کلو

آئل۔ آدھا کپ

پیاز۔ دو عدد

سفید زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ دو چائے کا چمچ

ہری مرچ۔ پانچ عدد

نمک ۔حسبِ ذائقہ

سفید زیرہ پسا ہوا۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ

دھنیا پسا ہوا ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ

(دار چینی،بڑی اور چھوٹی الا ئچی،لونگ،تیز پتہ،جائفل)پسا ہوا۔ دو چائے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی ۔آدھا چائے کا چمچ

ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ

سونف پسی ہوئی۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ

آٹا ۔آدھا کپ

ترکیب۔

پکانے والے بر تن میں آئل، پیاز، سفیدزیرہ ثابت ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔ پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر لا ئٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔پھر بیف، ہری مرچ ثابت،نمک، زیرہ پاؤڈر،دھنیا پسا ہوا،(دار چینی،بڑی الائچی،چھوٹی الائچی،لونگ،تیز پتہ،جائفل)، پساہوا،لال مرچ اورہلدی ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔گرم پانی ڈال کر بیف کو گلنے تک پکائیں۔گل جانے پر آٹےکو بھون کر تھوڑے سے پانی میں ملا کرپسا ڈال دیں اور سونف بھی ڈال دیں۔ اب بیف نہاری سرو کرنے کے لیےتیا ر ہے۔

تازہ ترین