• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کینسر میں مبتلا سونالی بیندرے نے سرخ رنگ کو نئی زندگی کی علامت قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد سرخ رنگ پہن کر خوشی محسوس ہوئی۔

سونالی بیندرے نے حال ہی میں نیو یارک میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے برائیڈل شاور کی تقریب میں شرکت کی۔پریانکا رواں ماہ امریکی گلوکار نک جونس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔

ان کے برائیڈل شاور میں سونالی بیندرے نے طویل عرصے بعد سْرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیاجس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئرکرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔


سونالی بیندرے نے اپنے پیغام میں سب سے پہلے پریانکا کی شادی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پھر لکھاکہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں نے دوبارہ سرخ رنگ پہنا ہے۔

انہوں نے ہیش ٹیگ میں کہا کہ سرخ رنگ دوبارہ زندہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

سونالی نے پریانکا کے برائیڈل شاور کی تقریب کو ایک شاندار شام قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سونالی بیندرے نے موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر رواں برس جولائی میں سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی تھی۔

تازہ ترین