کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) عالمی شہرت یاقتہ سابق پاکستانی اسکواش کھلاڑی اور بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش کے مینٹور زرک جہاں نے کہا ہے کہ پاکستانی اسکواش کا معیارمسلسل نیچے جارہا ہے، اسکوا ش معیار بہتر بنانے کیلئے حکومت کو اپنا کردار کرنا ہوگا اور پاکستان اسکواش پر قبضہ مافیا کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اس بات کا اظہار انہوں نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ زرک خان کے بیٹے شاہ جہان خان بھی بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش میں شرکت کررہے ہیں، زرک خان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے ملک سے محبت ہے اور میں یہاں کام کرنا چاہتا ہوں۔